شہر سرینگر میں ایس ایم سی کی جانب سے انہمدامی کارورائیاں

کئی غیر قانونی ڈھانچوں کو مہندم کر دیا گیا ، سرکاری اراضی بھی بازیاب

سرینگر/07اگست: شہر سرینگر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیا ں جاری رکھتے ہوئے سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کئی مقامات پر انہدامی کارورائی عمل میں لائی جس دوران کئی ڈھانچوں کو مہندم کرنے کے علاوہ سرکاری اراضی کو باز یاب کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایم سی کمشنر غضعنفر علی کی ہدایت پرایس ایم سی نے کئی مقامات پر غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی سرکاری اراضی کو بازیاب کیا گیا۔سرینگر کے پائین شہر میں واقع ایک مذہبی ادارے کی جانب سے مبینہ طور قبضے میں لی گئی سرکاری اراضی کو سرینگر میونسپلٹی کی انہدامی کارروائی کے تحت بازیاب کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی مقامات پر ایس ایم سی نے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے دھانچوں کو مہندم کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ایم سی کے اہلکاروں نے انفورسمنٹ ونگ کے ہمراہ غیر قانونی تعمیر ات کو مہندم کر دیا اور سرکاری اراضی جس پر غیر قانونی قبضہ تھا کو باز یاب کر دیا گیا۔ اس موقعے پر مقامی باشندوں نے میونسپلٹی کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) کی جانب سے چار کنال اراضی فراہم کی گئی ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے انہدامی کارروائیمیونسپلٹی کی جانب سے غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی زمین پر بنائی گئی دیوار اور گیٹ کو مہندم کیا گیا۔ ادھر میونسپلٹی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کی کارورائیاں جاری رہے گی اور کسی کو غیر قانونی تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔

Comments are closed.