جنوبی کشمیر میں بی جے پی کارکنوں کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری

دو روز میں 6بی جے پی لیڈروں نے پارٹی سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے

سرینگر/06اگست: جنوبی کشمیر میں 2دنوں میں 6بی جے پی لیڈروں نے بھاجپا سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اس پارٹی کا حصہ نہیں ہے ۔ گزشتہ روز تین بی جے پی لیڈروں نے پارٹی چھوڑ دی تھی اور آج مزید تین بی جے پی کارکنوں نے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قاضی گنڈ کے ویسو نامی علاقے میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں بی جے پی کے سرپنچ سجاد احمد کھانڈے کی موت کے بعد جنوبی کشمیر میں بی جے پی سرپنچوں اور کارکنوں کی جانب سے استعفیٰ دینے کے معاملات تیز ہوگئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد خان ولد غلام رسول خان ، ریاض احمد راتھر ولد عبدالعزیز راتھر اور عبدالخالق شیخولد محمد سبحان شیخ ساکنان نورپورا واٹنارڈ تحصیل کوکرناگ نے بی جے پی سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے اپنے استعفیٰ نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ آج سے ان کا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہو تو ہمیں معاف کیا جائے ۔ اس سے پہلے پانچ اگست کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قاضی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے بھاجپا ورکروں نے پارٹی سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے ۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کے کارکن جن میں سبزار احمد پڈرولد عبدالستار پڈروائس پریذیڈنٹ دیو سر کولگام نثار احمد وانی ولد عبدالغنی وانی ساکن ہاکرڈن،پریذیڈنٹ وارپورہ کنڈ اور عاشق حسین پالاولد محمد عبداللہ پالا ساکن وار پورہ کنڈ شامل ہے نے پارٹی کی بنیاد رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔ اپنے استعفیٰ نامے میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پیشے سے مزدور ہے اور پارٹی کے کاموں کیلئے وقت نہیں ملتا اسلئے آج سے ہمیں بھی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اسلئے ہم لوگ اسکے لئے معافی چاہتے ہیں ۔اس طرح سے 2دنوں میں 6بی جے پی لیڈروں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

Comments are closed.