بھائی کے بعدبہن بھی آئی اے افسربن گئی؛سوچ مثبت ہوتوکوئی منزل پاناناممکن نہیں: نادیہ بیگ

سری نگر :۵،اگست:سرحدی ضلع کے پونزوہ گاؤں میں منگل کے روز اُسوقت جشن کاسماں پیداہوا،جب یہاں یہ خبرپہنچی کہ اس گاؤں کی ایک ہونہار طالبہ نے ملکی سطح کے اعلیٰ ترین سیول سروسزامتحان ’یوپی ایس سی‘ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔والد اوروالدہ کی موجودگی میں ہونہار طالبہ نادیہ بیگ کاچہرہ خوشی سے پھول کی ماندکھلکھلارہاتھا،وہ اپنی خوشی بیان نہیں کرپارہی تھی ۔والدین باربار اپنی اس لاڈلی بیٹی کاماتھا چوم رہے تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق گھر میں خوشی کاایساماحول تھاکہ جیسے آج ہی عید ہو۔نادیہ نے اپنی اس کامیابی کاسہرہ اپنے والدین کی بہترین تربیت ،اپنے اساتذہ کودیتے ہوئے کہاکہ یہ میرے والدین کی دعاؤں اورمیری محنت ولگن کاصلہ ہے ۔انہوںنے نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ کوئی کام مشکل نہیں ،کوئی منزل پاناناممکن نہیں ،لیکن ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں ،اورکوشش کرتے رہیں ۔نادیہ کاکہناتھاکہ وہ عوام کی خدمت کرناچاہتی تھی ،اسی لئے یوپی ایس سی امتحان میں شامل ہونا کافیصلہ لیا۔اس دوران معلوم ہواکہ نادیہ کابڑا بھائی فیضان احمد بیگ بھی ایک آئی اے ایس افسرہے اوراب بیگ خاندان کی بیٹی بھی بھائی کی طرح آئی اے ایس افسربن گئی ہے۔خیال رہے ستمبر2019تااگست2020لئے گئے یونین پبلک سروس کمیشن امتحان کے حتمی نتائج کااعلان منگل کے روز کیاگیا،جس میں ملک بھرکے کل829ہونہار نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کوکامیاب قرار دیاگیا۔ پردیپ سنگھ نامی نوجوان نے امتیازی پوزیشن حاصل کی جبکہ جتن کشور اورپرتبھاورمانے دوسری اورتیسری پوزیشن پرقبضہ جمایا۔معلوم ہواکہ کامیاب قرار دئیے گئے اُمیدواروں میں جنرل زمرہ کے304 ، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78 ، دیگر پسماندہ طبقات کے 251 ، درج فہرست ذات کے129 اور درج فہرست قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق جموں وکشمیر اورلداخ سے تعلق رکھنے والے16ذہین اورقابل نوجوانوں نے بھی یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں میدان مار کر شاندار مستقبل کی جانب پہلا قدم بڑھایا۔جن میں سرحدی ضلع کپوارہ کی ایک ہونہار طالبہ اورایک ذہین نوجوان بھی شامل ہے ۔جموں سے تعلق رکھنے والے ابھشیک نے38ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ آصف یوسف تانترے،اسراراحمدکچلو،نادیہ بیگ ساکنہ کپوارہ،آفتاب رسول ساکنہ ترہگام کپوارہ،سبزاراحمدگنائی ساکنہ کوکرناگ،ماجداقبال خان ساکنہ شانگس اننت ناگ،رئیس حسین ،محمد نوازشرف الدین اورسیدجنید عادل ،سنی گپتا،دیوی آہوتی،پرتھ گپتا،نمگیال انگمو اورستیزن وانگیال بھی شامل ہیں ۔

Comments are closed.