صدیوں کا انتظارختم ، آج پورا ہندوستان جذباتی؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجودھیامیں رام مندر کی سنگ بنیاد رکھی

ایودھیا:۵،اگست: ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر کےلئے منعقدہ بھومی پوجن کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کی بنیاد رکھی گئی۔ رام مندر بھومی پوجن تقریب کےلئے شبھ مہورت (بہترین وقت) 32 سیکنڈ کا تھا۔ 12 بج کر44 منٹ 8 سیکنڈ سے لے کر 12 بج کر 44 منٹ40 سیکنڈ تک رہا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ٹھیک وقت پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کےلئے پہلی اینٹ رکھی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگ بنیاد تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” صدیوں کا انتظار آج ختم ہو گیا، آج پورا ہندوستان جذباتی ہے“۔ وزیر اعظم مودی نے کہا’ ’اس مندر کے ساتھ صرف نئی تاریخ ہی نہیں رقم کی جارہی ہے، بلکہ تاریخ خود کو دوہرا بھی رہی ہے“۔انہوں نے کہاکہ جیسے پتھروں پر شری رام لکھ کر رام سیتو بنایا گیا، ویسے ہی گھر گھر سے، گاوں گاوں سے عقیدتمند عبادت کی گئی چٹانیں، یہاں توانائی کا سروت بن گئی ہیں۔ پورے ملک کے دھاموں اور مندروں سے لائی گئی مٹی اور ندیوں کا انی، وہاں کے لوگوں، وہاں کی ثقافت اور وہاں کے جذبات، آج یہاں کی طاقت بن گئی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا”جس طرح دلتوں، پسماندہ طبقات، آدیواسیوں اور سماج کے ہر طبقے نے آزادی کی لڑائی میں مہاتما گاندھی کا ساتھ دیا۔ اسی طرح آج پورے ملک کے لوگوں کے تعاون سے رام مندر کی تعمیر کا یہ نیک کام شروع ہوا ہے“۔وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں آپسی محبت اور بھائی چارہ کے پیغام سے رام مندر کی شلاوں (پتھروں) کو جوڑنا ہے، جب جب رام کو مانا ہے وکاس ہوا ہے، جب بھی ہم بھٹکے ہیں وناش ہوا ہے۔ سبھی کے جذبات کا دھیان رکھنا ہے، سب کے ساتھ سےاور بھروسے سے ہی سب کی ترقی کرنی ہے۔ کورونا کی وجہ سے جو حالات ہیں، رام کے ذریعہ دیا گیا مریادہ کا راستہ ضروری ہے۔

Comments are closed.