ٹاپر پٹن میں زیر زمین بچھائی گئی بارودری سرنگ ناکارہ بنائی گئی

فوج و فورسز نے ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا

سرینگر/ 04اگست: شمالی قصبہ پٹن میں سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح اس وقت ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا جب انہوں نے ٹاپر علاقے میں زیر بچھائی گئی بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اسکو نا کارہ بنایا دیا ۔ سی این آئی کے مطابق فوج و فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ٹاپر پٹن علاقے میں زیر زمین بارودی سرنگ بچھائی گئی ہے جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کوتاپر میں پیٹرول پمپ کے نزدیک نصب پایا۔جس کے بعد بم ناکارہ کرنی والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے مذکورہ سرنگ کو ناکارہ بنایا۔ اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس دوران زیر زمین بچھائی گئی اس سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.