جموں کشمیر کے معاملے کو عالمی فورموں پر اجاگر کرنے سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا / بھارتی مندوب
بھارت کے موقف میںکوئی تبدیلی نہیں آسکتی ، پاکستان عسکریت کا گڑھ دنیا جانتی ہے
سرینگر/ 04اگست: جموں کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں بار بار اجاگر کرنے سے پاکستان کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا ہے کی بات کرتے ہوئے بھارتی سفیر ٹی ایس ترمورتی نے کہا کہ پاکستان شدت پسندی کا گڑھ ہے اور دنیا اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان میں کس طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب ٹی ایس ترمورتی نے منگل کو پریس بریففنگ میں پاکستان کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کرد یا ہے کہ جموںکشمیر کے مسئلے کو بار بار اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے سے پاکستان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیںہے اور نہ ہی اس طرح کی کارورائی سے بھارت پر کوئی اثر پڑنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ مورتی نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جموں کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے اور کسی کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار کشمیر معاملے کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرکے اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ دنیا کی توجہ حاصل کی جائے تاہم میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی ان کوششوںکا کوئی بھی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے اور نہ ہی آج تک ہوا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کو عسکریت کا گڑھ ہے اور عالمی دنیا میں جو بھی عسکریت پسند انتہائی مطلوب ترین لسٹ میں شامل ہے وہ پاکستان میںہی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے از خود کہا ہے کہ پاکستان میں 40ہزار کے قریب جنگجو موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے منصوبہ میں کامیاب نہیںہوا گا اور بھارت انتہا کمزور نہیں ہے کہ وہ پاپاکستان کے کسی دبائو میں آسکتا ہے جو کہ پورے دنیا جانتی ہے ۔
Comments are closed.