نئی دہلی:۵،اگست:کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھومی پوجن پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ” رام سب میں ہیں،رام سب کے ساتھ ہیں۔ بھگوان رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن کا پروگرام قومی اتحاد،بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔جے سیارام“۔ انہوں نے بھگوان رام کے کردار کو اتحاد کا ذریعہ بتایا اور کہا کہ دنیا اور ہندوستانی جزائر کی ثقافت میں رامائن کی گہری اور امت چھاپ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھگوان رام ،ماتا سیتا اور رامائن کی کہانی ہزاروں برسوں سے ہندوستانی ثقافت اور مذہبی یادگاروں میں کرن کی طرح روشن ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.