سرینگر/31جولائی:سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر تازہ بارشوں کے باعث پسیاں گر آنے کے نتیجے میں جمعہ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں تک بند رہی تاہم بعد میں اسکو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق بارہمولہ ضلع میں سرینگر۔مظفر آباد روڑ پرجمعہ کی صبح اس وقت سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئیں اور اْس کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا جب اس پر این ایس پل کے نزدیک ایک زمینی تودہ گر آیا۔ بارڈر روڑس آرگنائزیشن حکام کے مطابق ایک سو سے زیادہ گاڑیاں صبح چھ بجے سے اس وقت درماندہ ہوئی جب بارشوں کی باعث شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں گر آئی جس کے بعد بی آر او نے سیول انتظامیہ کے ہمراہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے کارورائی شروع کر دی اور قریب چار گھنٹوں کے طویل مشقت کے بعد شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڑ پہلی بار بند نہیں ہوا ہے بلکہ اس پر ماضی میں بھی گاڑیاں درماندہ ہوتی رہی ہیںجس کی وجہ سے اْنہیں اکثر و بیشتر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح تازہ بارشوں کے باعث سرینگر مظفر آبا د شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آئی تھی جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں تک معطل رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.