سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی گئی

کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا

سرینگر/31جولائی: کورنا وائرس کی عالمی وبائی بیماری کے بیچ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے عید الاضحی منائی گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نمازعید ادا کی اورکورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا ۔عید الاضحی کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔نماز عید کی ادائیگی کئے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس متعلق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، تمام حجاج کرام کورونا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہیں ۔ خیا ل رہے کہ عالمی وبائی بیماری کے پیش نظر عید الاضحی کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.