سرینگر/29جولائی: موٹر سائکل چوروں نے گزشتہ شب سرینگر میں ایک بائک چوری کی جبکہ ضلع اننت ناگ میں بھی ایک موٹر سائیکل کو اُڑانے میں چور کامیاب ہوئے ہیں ۔ وادی میں موٹر سائکوں کو اُڑائے جانے کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موٹرسکل چور پھر سے سرگرم ہوئے ہیں 28اور 29جولائی کی درمیانی رات میں چوروں نے نیو کالونی لالبازار سے ایک موٹر سائکل زیر نمبر(JK01AB/7358)کو اُڑالیا ۔بائک کے مالک سہیل احمد زرگر نے اس ضمن میں نزدیکی پویس سٹیشن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر ضلع اننت ناگ میں ایک چیسز نمبر موٹر سائکل چی آنچی ڈور ہ میں چوروں نے اُڑالی ۔ جس کا تعلق مظفر احمد زرگر ولد گلزار احمد سے تھا۔ وادی میں لاک ڈاون کے بعد اب پھر سے بائک چور سرگرم ہوئے ہیں جو مختلف جگہوں سے موٹر سائکل اُڑاکر لے جاتے ہیں اور بعد میں ان کے پُرزے الگ کرکے فروخت کردیتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.