سوپور/29جولائی :قصبہ سوپور کی نامور شخصیت اور سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہاٹیکلچر محمد امین لنگو مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔مرحوم۔کی وفات کے بعد پورے قصبہ میں رنج وغم۔کی لہر دوڑ گئی ۔اس سلسلے میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے انجمنوں اور اشخاص نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ۔ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نائب صدر،شاہ رسول میموریل ویلکن سوپور کے چیرمین اور ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے سرپرست حاجی عنایت اللہ حاجنی ،ٹریڈرس فیڈریش سوپورو اکنامک الائنس سوپور کے صدر اور معروف آرٹسٹ و ماہر تعلیم قاضی حشمت اللہ ہاشمی اور معروف تاجر و فیڈریشن کے نائب صدر محمد شفیع چنگال نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم۔کا اظہار کرتے کہا کہ مرحوم نیک سیرت،ملنسار ،انسان دوست اورقابل فہم شخصیت کے مالک تھے ۔انہوں۔نے کہا مرحوم نے اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر قابل ستائش کارنامے انجام۔دئے ہیں ۔وادی کشمیر تیل زیتون کو متعارف کرنے اور اس کی افادیت ک سامنے لانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے مرحوم۔کے لواحقین کے ساتھ غم۔کی اس گھڑی میں برابر شریک ہونے اور ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم۔کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔آمین
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.