بانڈی پورہ میں جنگجوﺅں کے3معاونین گرفتار؛قابل اعتراض موادبرآمد،کیس درج:پولیس کادعویٰ

بانڈی پورہ:۹۲،جولائی: بانڈی پورہ پولیس نے جنگجوﺅں کے تین معاونین کی گرفتاری کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ گرفتارشدگان کی تحویل سے کچھ قابل اعتراض موادبرآمد کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ ضلع بانڈی پورہ کے تین ایسے نوجوانوں کوحراست میں لیاگیا جن کے بارے میں یہ معلوم ہواکہ وہ جنگجوﺅں کومختلف طریقوں سے مدداورتعاون فراہم کیاکرتے تھے ۔بیان کے مطابق گرفتارشدگان میں ابرارگلزار ساکنہ باغ بانڈی پورہ ،محمدوقار ساکنہ چھٹے بانڈے اورمنیراحمدشیخ ساکنہ کوئل مقام بانڈی پورہ شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران تینوں کے بارے میں یہ ثابت ہواکہ وہ تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کیساتھ ساتھ جنگجوﺅں کومدداور ضلع بانڈی پورہ میں سرگرمیاں انجام دینے میں بھی تعاون دیاکرتے تھے۔بیان کے مطابق تینوں گرفتارنوجوانوںکیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر74/2020زیردفعات 16،18،39یواے ی اے اور7/27آرمزایکٹ کے تحت پولیس تھانہ بانڈی پورہ میں کیس درج کرکے اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.