خشک موسمی صورتحال کاطول پکڑجانا۔۔۔!؛فصلوں اورپھلوں کی پیداوار کونقصان پہنچنے کااندیشہ

محکمہ زراعت اورباغبانی کے حکام پرعدم توجہی کاالزام

سری نگر:۹۲،جولائی :جے کے این ایس: کشمیروادی میں گزشتہ کئی ہفتوںسے جاری خشک موسمی صورتحا ل یاخشک سالی زمینداروں اورباغات مالکان کی تشویش بڑھادی ہے کیونکہ کھیتوں کوسیراب کرنے کیلئے ندی نالوں کاپانی کم پڑرہاہے ،جسکے باعث دھان کی فصل ،سبزیوں اورمکی کی فصل کوبھی خطرہ لاحق ہورہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق وادی کے اطراف واکناف میں لوگ بالخصوص کسان اورزمیندار ’رحمت باراں‘کیلئے بارگاہ الٰہی سے رجوع کررہے ہیں لیکن ابھی تک درکار مقدار میں بارش نہیں ہورہی ہے ۔زمینداروں کاکہناہے کہ محکمہ اری گیشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں نصب کردہ واٹر پمپ بے کاریاخراب ہوگئے ہیں ۔زینہ گیر سوپور سمیت شمال وجنوب کئی دیہات کے زمینداروں نے الزام لگایاکہ محکمہ اری گیشن کے انجینئر خراب اوربے کار پڑے پمپ اسٹیشنوں کی مرمت اوربحالی کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے جبکہ انہوں نے یہ الزام بھی لگایاکہ کھیت کھلیانو ں تک سیرابی پانی پہنچانے کیلئے موجود قدرتی اورپرانی کولو ں کی صفائی کی جانب بھی متعلقہ انجینئرتوجہ نہیں دیتے ہیں ،اوریہ کام مقامی سطح پرزمیندار خود ملکر یاہلہ شری کرکے انجام دیاکرتے ہیں ۔زمینداروں کاکہناہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے دھان ،مکی اورسبزیوں کی فصل سوکھ رہی ہے اورمسلسل خشک موسم رہنے کے بعدکھیتوں میں دراڑیں پڑرہی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اب ہماری ساری اُمید رحمت باراں سے ہے ،اورہم جانتے اورمانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے گناہ گار بندوں کوبھی کبھی مایوس نہیں کرتاہے ۔زمینداروں کاکہنا ہے کہ اس صورتحال میں اُنھیں محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی رہنمائی یامددفراہم نہیں کی جاتی ہے ۔اُدھر مالکا ن باغات اورفروٹ گروﺅرس بھی بارش نہ ہونے سے پریشان ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ بارش نہ ہونے سے سیب کے دانوں کاسائز کم رہتا ہے اوران پرقدرتی رنگ بھی نہیں چڑھتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ خشک موسمی صورتحال کے طول پکڑجانے سے سیب کی پیداوار اوراس میوے کامعیار متاثر ہوسکتا ہے ۔باغات مالکان کاکہنا ہے کہ اس صورتحال میں اُنھیں محکمہ باغبانی کی جانب سے کوئی رہنمائی یامددفراہم نہیں کی جاتی ہے ۔

Comments are closed.