پٹن میں دلدوز واقعہ ، گھریلو زمین تنازعہ نے بھائی کے ہاتھوں بھائی کی جان لی

پولیس نے پانچ افراد کی گرفتاری عمل میںلاکر تحقیقات شروع کر دی

سرینگر/27جنوری: شمالی قصبہ پٹن میں ایک دلدوز واقعہ میں گھریلو زمین تنازعہ کو لیکر اپنے بھائی کا قتل کر دیا جس کے بعد پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر تحقیقاتی عمل شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نہال پورہ پٹن آپسی زمین تنازعہ نے اس وقت جنگی صورتحال اختیار کی جب زمین تنازعہ کو لیکر دوبھائی میں توتو میںمیںہوئی تاہم آپسی جھگڑے نے اس وقت بھیانک جب چھوٹے بھائی نے اپنے 60سالہ بھائی پر حملے کرکے اس کا قتل کر دیا ۔ جس کی شناخت بشیر احمد یتو ولد عبد الرحمان یتو کے بطور ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے میں مذکورہ شخص زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسکو سرینگر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دلدوز واقعہ کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوںنے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا جبکہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ابھی تک پانچ افراد کی گرفتاری عمل میںلائی جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی مکمل تحقیقات ہونے کے بعد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی ۔ اسی دوران اس المناک اور دلد وز حادثہ کی خبر پھیلتے تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔

Comments are closed.