کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، مزید پانچ مریض موت کے آغوش میںپہنچ گئے
جموںکشمیر میں اموات کی تعداد 305تک پہنچ گئی ، 90فیصد اموات کشمیر میں ریکارڈ
مزید 523مثبت کیسوں کی تصدیق ، جموںکشمیر میںکورنا مریضوں کی تعداد 17ہزار وعبور کر گیا
سرینگر/ 25جولائی: مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ کے بیچ سنیچروار کو وادی کشمیر میں مزید پانچ اموات کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 305تک پہنچ گئیں ہے ۔ادھر جموںکشمیر میں سنیچروار کے روز نئے 523مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت کیسوں کی تعداد 17ہزار عبورکر گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور سنیچروار کو مزید پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 305تک پہنچ گئی ہے ۔ سنیچروار کے روز جو پانچ اموات ہوئیں اْن میں پیر باغ سرینگر کا 70سالہ شہری ،راولپورہ سرینگر کا75سالہ شہری،کنٹھ باغ بارہمولہ کی48سالہ خاتون اورصفا کدل سرینگر کی ایک70سالہ خاتون شامل ہیں۔حکام کے مطابق صفا کدل سرینگر کی 70سالہ خاتون کو 20جولائی کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور آج وہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ اسی طرح سے سکمز صورہ میں پیر باغ سرینگر کا 70سالہ شہری کو 18جولائی کو مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کیلئے داخل کر ایا گیا تھا اور اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کورنا کیلئے اس کاٹیسٹ مثبت آیا تھا اور مذکورہ مریض بھی آج موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ وادی کشمیر میںمزید پانچ مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مہلوکین کی تعداد 305تک پہنچ گئی ہے ۔ ادی کشمیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر سرینگر میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر سنیچروار کے روز مزید 523نئے مثبت معاملات سامنے آئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمریضوںکی تعداد کل ملا کر 17ہزار سے عبور کر گئی۔ ادھر وادی کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.