کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک؛کورنا وبا ء کے چلتے کشمیری عوام کے حقوق کی پاسداری کی جائے /ا مریکی کانگریس

سرینگر/ 24جولائی/سی این آئی// کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی رکن کانگریس نے ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس اسٹیو واٹکنز نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے، اب بھارت نے علاقے کو پی پی ای اور اہم سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔ اسٹیو واٹکنز نے کہا کہ کشمیر میں کورونا وبا کے دور میں کمیونی کیشن کا بلیک آئوٹ ہے، میڈیا پر پابندیاں ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، کورونا وبا مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ایوان سے خطاب میں کانگریس مین اسٹیو واٹکنز نے عالمی برادری اور علاقے کے اہم کرداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مل کر کام کریں گے تاکہ کشمیر کی عوام اس وبا کا مقابلہ کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال اور طبی مراکز کے پاس لوگوں کو بچانے کا کوئی موقع نہیں ہے، لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

Comments are closed.