جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 285تک پہنچ گئی ، اموات میں سرینگر پہلے نمبر پر
سرینگر/23جولائی: لاک ڈائون کی واپسی کے باوجود بھی جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہے اور جمعرات کو محکمہ جل شکتی کے ملازم سمیت سات مزید مریضوں کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 285تک پہنچ گئیں ہے ۔ ابھی تک وادی کشمیر کے اندر265کورونا ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ20ہلاکتیں جموں صوبے میں پیش آئی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور جمعرات کو مزید سات مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 285تک پہنچ گئی ہے ۔مہلوکین میں محکمہ جل شکتی کا ملازم اور غیر ریاستی شہری بھی شامل ہے ۔ جمعرات کو سبھی ہاکتیں سکمز صورہ میں ہوئیں۔ان میں بٹہ مالو سرینگر کا86سالہ شہری،زونی مر سرینگر کا52سالہ شہری اور سرینگر کے چنکرال محلہ، حبہ کدل کا 40سالہ شہری شامل ہیں۔یاد رہے کہ آج صبح بھی سرینگر کا رہنے والا ایک شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح آج دن کے دوران صرف سرینگر کے چار شہری کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔آج جاں بحق ہونے والے دوسرے افراد میں 46سالہ شہری کا تعلق ضلع کپوارہ کے گزریال اور70سالہ خاتون کا تعلق اْوڑی بارہمولہ سے تھا۔ جبکہ ایک 60سالہ شہری غیر مقامی تھا اور اس کا تعلق ریاست کیرالہ سے تھا۔ ان تازہ ہلاکتوں سے وادی کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد265ہوگئی ہے جبکہ20افراد کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی ہے۔جبکہ وادی کشمیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر سرینگر میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر وادی کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.