غریب کنبوں کی کفالت کرنے میں سوشل ویلفیئر محکمہ ناکام
دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بھی مستحق افراد رقومات سے محروم
سرینگر/13جولائی/سی این آئی// محکمہ سوشل ویفیئر محکمہ کی جانب سے مفلوک الحال کنبوں کو چند پیسوں کیلئے ٹال مٹول کیا جارہا ہے جبکہ 2017میں جن لوگوں نے دستاویزات مکمل کرلئے ہیں ان کے کھاتوں میں بھی ابھی تک وظیفہ جمع نہیں کی جارہی ہے اور اس ضمن میں بتانے پر متعلقہ ملازمین غریب لوگوں کو دن میں تارے دکھارہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے غریب اور مفلوک الحال کنبوں کو معمولی رقم کیلئے ترسایا جارہا ہے ۔017 2سے اب تک سوشل ویلفیر محکمہ نے دستاوزات پورے ہونے کے باوجود رقومات مستحق لوگوں کے خاتوں میں نہیں ڈالی جارہی ہے جس کی وجہ سے تحصیل ڈنگی وچھہ کے متصل علاقہ کے لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا۔سی این ای کے ساتھ بات کرتے ہوے متعدد لوگوں نے کہا کہ تحصیل ڈنگی وچھہ میں کہی غریب اور مستحق افراد کے خاتوں میں پیسے جمع نہں ہوے۔لوگوں نے تحصیل سوشل ولفیر افسر پہ الزام عاید کیا کہ وہ صرف اثر و رسوخ والے افرد کے دستوازات کو تریجی دیتے ہے جبکہ غریب کے خاتے خالے رہتے ہے۔لوگوں نے سی این اے کو بتاے کہ کہی لوگوں کو 2017 سے پیسے نہیں آے ہے اور افسران انہیں پچھلے تیں سال سے جوٹی تسلی دیتے ہے اور بار بار دستاوزات جمع کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔اس ضمن میں جب سی این اے نے تحصیل سوشل ولفیر افسر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس رقومات نہیں ہے اور ضلع افسر ان کی مانگوں کو آگے اعلی عہددارں تک نہیں پہنچاتے ہیں۔تحصیل افسر نے ضلع و صو سطح کے افسران کو ذمہ دار قرار دیا۔سی این اے نے ضلع افسر سے فون پہ بات کرنے کی کوشش کی لکین انہوں نے فون نے اٹھایا۔
لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کہی سرپنچ اور ووڑ ممبرس کے کہنے پر بھی افسران مستحق لوگوں کے دستوزات کو ٹھکراے رہے ہیں اور سرپنچوں کے احباب و اقارب کو پیسے مل رہے ہے جو کہ مستحق نہیں ہے۔لوگوں نے بتایا کہ کچھ افرد کے دستوازات جلد ہی آگے بڑھا دے جاتے ہے جبکہ کچھ لوگوں کو 2017 سے لیکر اج تک حق نہیں ملا۔تحصیل افسر نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس فنڈس کی کمی ہے۔راوچھہ , فڈارفورہ، ہردو چنم اور کہی متصل گاوں کے باشندگان نے کہا کہ اگر شفافت سے محکمہ میں کام نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خاتوں میں عید الضح سے پہلے رقومات ڈالے جاے کیوںکہ کورونا وبا کی وجہ سے ان کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
Comments are closed.