سرینگر/13جولائی: بانڈی پورہ میں فوج، فورسز اور ایس او جی نے مشترکہ کاررورائی کے دوران 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ممنوعہ جنگجو تنظیم لشکر طیبہ کے جنگجووں کیلئے بالائی زمین کام کررہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں فوج ، پولیس اور فورسز نے جنگجوئوں کے چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چندر گیر، سدھ ناراحاجن میںایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس ، فوج کی 13RR اور فورسزکی45بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جنگجوئوں کے چار معاونین جن میں شفاعت احمد ڈار ، مدثر احمد خواجہ، عبدالقیوم مارگواور اشفاق احمد ڈار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار شد گان سے 2زندہ گرنیڈ، ایکAK47رائفل کا مگزین اور ایک یو بی جی ال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شد گان ممنوعہ جنگجوتنظیم لشکر طیبہ کے جنگجوئوں کیلئے بطور بالائی ورکر کام کررہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف پولیس سٹیشن حاجن میں کیس درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.