وادی میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ،سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید چارمریض جاں بحق
کورنا نمونے حاصل کرنے کے دوران سرینگر کا شہری چل بسا ، بعد میں رپورٹ مثبت آئی
جموںکشمیر میںمہلوکین کی تعداد 185تک پہنچ گئی ،سرینگر میں سب سے زیادہ 46اموات
سرینگر/13جولائی:وادی کشمیر میںکورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ نمونے حاصل کرنے کے دوران سرینگر کے شہری کی موت کے بعد اس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جبکہ پلوامہ کی 55سالہ خاتون اور سوپور کے 45سالہ شہری اور کولگام میں تعینات سی آر پی ایف اہلکارکورنا وائرس میںمبتلا ہونے کے بعد جاںبحق ہوگئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 185تک پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔سوموار کو کومہلک وبائی بیماری میں مبتلا ہونے والے مزید چارمریضوں کی موت ہوئی ۔جن میں سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے ۔ سوموار کی صبح شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ شہری نمونیا وغیرہ میں مبتلاء تھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔اس کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ کی رہنے والی ایک55سالہ خاتون پیر کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ خاتون5جولائی سے زیر علاج تھی اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں بھی مبتلا تھی۔جبکہ سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں سرینگر کے روالپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شہری کی موت اس وقت ہوئی تھی جب اس کے نمونے حاصل کئے گئے تاہم مرنے کے بعد اس کا ٹیسٹ بھی کورنا کیلئے مثبت آیا سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی میت کو اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا جس کے بعد اس کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں سی آر پی ایف اہلکار بھی کورنا ووائرس میں مبتلا ہونے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ اس طرح سے وادی کشمیر میں سوموار کو مزید چار ہلاکتیں ہوئی جس کے ساتھ جموںکشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 185تک پہنچ گئی ، وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد168تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 46اموات ہوئی ہیںاسکے بعد بارہمولہ میںاس کے علاوہ کولگام میں 20 ، شوپیان میں 16اور اننت ناگ میں 14اموات ریکارڈ کئے گئے۔۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔
Comments are closed.