سکمزصورہ میں 100کے قریب پازیٹیو مریض زیر علاج

50بستروں کے علاوہ مزید وارڈوں کو کووڈ مریضوں کیلئے مختص رکھا گیا

سرینگر/13جولائی: سکمز صورہ میں اس وقت کم سے کم 100پازیٹیو مریض زیر علاج ہے جبکہ مریضوںکی تعداد میں بدتریج اضافہ کو دیکھتے ہوئے ناظم سکمز اے جی آہنگر کی ہدایت پر ہسپتال کے مزید کئی وارڈوں کو کووڈ مریضوںکیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے ہی ہسپتال میں 50بستروں والے الگ کووڈ ہسپتال کو الگ رکھا گیا تھا ۔ ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیگر کاموں کی نگرانی خود اے جی آہنگر کررہے ہیں جو دن رات ہسپتال میں اسی کام میں جڑے رہتے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے سب سے بڑے ہسپتال صورہ سکمز میںوادی کے دیگر ہسپتالوں کے نسبت سب سے زیادہ کوورناوائرس کے مریض زیر علاج ہے اور یہاں پر بھارت کے تمام ہسپتالوں میں سب سے زیادہ ٹسٹ انجام دئے جارہے ہیں ۔ ہسپتال کے ناظم اے جی آہنگر کی زیر نگرانی ہسپتال عملہ بشمول ڈاکٹر، طبی و نیم طبی سٹاپ صف اول پر کام کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر موصوف ہسپتال میں خیمہ زن ہوکر تمام کام کی نگرانی کررہے ہیں ۔ ہسپتال میں اس وقت 100کے قریب پازیٹو مریض زیر علاج ہے مریضوں کی تعداد میں بدتریج اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر موصوف کی ہدایت پر ہسپتال کے وارڈ1Aسے 7اے تک دیگر وارڈوں کو بھی کووڈ مریضوں کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے ہی 50بستروں والے کووڈ19ہسپتال کا دددقیام عمل میںلایا گیا تھا ۔ سکمز میں مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھی جارہی ہے خاص کر طبی سہولیات کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے بھی کہا ہے کہ ہسپتال عملہ دن رات کام کررہا ہے خاص کر ڈائریکٹر سکمز صورہ دن رات مریضوں کے علاج و معالجہ کی نگرانی کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ڈائریکٹر اے جی آہنگر نے ہسپتال کو ملک کے بڑے ہسپتال کی فہرست میں پہنچایا ہے اور آج ہسپتال ملک کے بڑے ہسپتالوں میں شمار کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب سے کووڈ19کی مہاماری شروع ہوئی تب سے ڈائریکٹر موصوف دن رات کام کررہے ہیں اور دیگر ہسپتال عملہ کو بھی متحرک کردیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر اے جی آہنگر جس طرح سے صف اول پر کام کررہے ہیں وہ قابل سراہنا ہے اور ناقابل فراموش ہے ان کی خدمات سکمز کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں تحریر کی جائے گی ۔

Comments are closed.