پونچھ میں بس کھائی میں جاگری،دو افراد ازجاں، متعدد زخمی
جموں، 6 مئی
پونچھ ضلع میں مینڈھر کے گھنی علاقے میں منگل کی صبح ایک بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق بس مہنار جا رہی تھی کہ کھود دھرا کے قریب ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔جس کے بعد گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں جن میں پولیس اہلکار، فوج کے یونٹس اور مقامی رہائشی شامل ہیں، زخمیوں کی مدد اور لاشوں کو نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.