ملازمین فیر پرایس شاپ ڈیلرس اور محنت کش عوام کی خدمت محنت، لگن اور ایمانداری سے کررہیں ہیں/ اعجاز خان
ملازمین فیر پرایس شاپ ڈیلرس اور محنت کش جموں کشمیر کے عوام کی خدمت محنت لگن اور ایمانداری سے کر رہے ہیں۔ ایک طرف کوروناوائرس جیسی خطر ناک بیماری لوگوں کو مار رہی ہے وہیں ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ملک کے ماہرین ہیلتھ لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ سماجی دوری کو بنائے رکھنے اور ماسک ، ہینڈ گلوز اور سینی ٹائزر استعمال کریں مگر ان سب چیزوں کی پرواہ کئے بغیر ہمارے ملازمین، ڈیلران اور محنت کش زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔ ایک طرف اعلیٰ افسران اپنے محنتی عملے کو اپنے کمروں میں نہیں آنے دیتے کہ کہیں وہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہو دوسری طرف ہمارے ملازمین ،ڈیلران اور محنت کش زمین پر کام کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچاتے ہے۔ کام شالی سٹور کے لوگ کررہے ہیں اور ایواڈ کسی اور کو دیا جارہا ہے۔ شالی سٹور میں کام کرنے والے افراد عوام کی خدمت میں لگے ہیں تو دوسری طرف ان کے جائز مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیرکے ہر دل عزیز رہنما نڈر اور بے باک ترجمان صدر سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسو سی ایشن کشمیر اعجاز خان نے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا۔ اعجاز خان نے اعلی حکام کو خبردار کیا کہ اگر 7مارچ2018کی اعلیٰ سطحی میٹنگ جو جموں سیکریٹریٹ میں ہوئی تھی میں لئے گئے فیصلوں کو نہیں عملایا گیا تو محکمہ کے ملازمین ،فیر پرایس شاپ ڈیلریس ،محنت کش اور کیچول ملازمین محکمہ میں احتجاج شروع کریں گے۔ہمارے مطالبات میں خاص کر فیر پرایس شاپ ڈیلروں، مزدوروں، کنٹریکچول ڈرائیوران کومستقل نوکریاں فراہم کرنا ، راشن پرویسٹج دینا، اسسٹنٹ سٹور کیپروں کا مسئلہ حل کرنا، محکمہ کو ری آرگنیز کرنا، تنخواہوں کی تفاوت دور کرنا اورجلد از جلد پر ڈی پی سی کا انعقاد کرنا جیسے مسائل شامل ہیں۔ اعجاز خان نے محکمہ میں کام کرنے والے افراد سے کہا ہے کہ جس طرح ہم پر سرکار کی طرف سے نکالے گئے حکمناموں کو عملانا لازمی ہے ویسے ہی انتظامیہ کو ہمارے جائز مطالبات کومان لینا ضروری ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم سب کو ایک بڑی جدوجہد کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ساتھ ہی اعجاز خان نے محکمہ کے تمام ذی حس افراد سے اپیل کی کی وہ اتحاد اوراتفاقکو قائم و دائم رکھیں۔
Comments are closed.