سرینگر/11جولائی: ہندوپاک سرحد پرپاکستان نے جون 30تک 2,542بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ جبکہ راجوری اور پونچھ میں پاکستان کی گولہ باری کے نتیجے میں ہندوستان کے 9فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور چین کے مابین لداخ کے گلوان وادی میں جاری کشیدگی کے بیج جموں کشمیر کے سرحدوں پر ہندپاک افواج کے مابین بھی کشیدگی بدستور جاری ہے اور رواں برس 30جون تک پاکستانی فوج کی جانب سے 2,542بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس میں اب تک قریب 9بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2016میں 228بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تھی جبکہ سال 2017میں 860اور 2019میں اس سے دوگنی عینی 1,629دفعہ ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری ہوئی اور گزشتہ برس سال 2019میں 3,289بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور رواں برس محض 6ماہ کے دوران 2,542بار پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس میں قریب 9فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یاد رہے کہ 2003میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا جس میں دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ سرحدوںپر کسی بھی قسم کی جارحیت نہیں کی جائے گی تاہم اس معاہدے پر چند برسوں تک ہی دونوں جانب عمل کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.