سرینگر/11جولائی: قاضی گنڈ میں چوروں نے دوران شب متعدد دکانوں کو لوٹ کر لاکھون روپے مالین کا سازوسامان پر ہاتھ صاف کیا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مین مارکیٹ قاضی گنڈ میں دوران شب چوروں نے قریب 5دکانوں کے شٹر توڑ کر دکانوں میں موجود تمام سامان اُڑالیا ہے جس کے نتیجے میں تاجروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بازار میں محمد رفیق بٹ ولد غلام قادر بٹ جس کی ریڈی میڈ دکان ہے ۔ بشیر احمد راتھر ، اعجاز احمد نائک ، محمد امین وانی اور محمد یوسف حجام کی دکانوں میں گھس کر چوورں نے گزشتہ شب وہاں موجود سازوسامان لوٹ لیا ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ قاضی گنڈ میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ چوروں کو دھونڈ نکالنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں ۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.