سرینگر/11جولائی: سرینگر پولیس نے ہارون میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس سٹیشن ہارون نے شالیمار لنک روڑ فور شور روڑ پر ایک آلٹو کار کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 4کلو چرس برآمد کیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار 2افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جن کی شناخت محمد ایوب وانی ساکنہ سنبل اور محمد الطاف پرا ساکنہ سنبل کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 58/20درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔ ادھر ایس ایس پی سرینگر نے اس حوالے سے بتایا کہ شہر سرینگر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہے اور آگے بھی جاری رکھی جائیں گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.