گزشتہ دنوں پونچھ میں ہندپاک گولہ باری میں زخمی خاتون ازجان؛راجوری میں پاکستانی کی بلا اشتعال فائرنگ ایک فوجی حولدار ہلاک

سرینگر/10جولائی: پونچھ میں ہند وپاک افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہوئی خاتون ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی اس طرح سے گزشتہ تین دنوں میں دو خواتین ہلاک ہوگئی ہے۔ ادھر راجوری میں نوشہرہ سیکٹر میں گزشتہ رو ز پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں 8جولائی کو پاکستانی کی مبینہ گولہ باری کی زد میں آکر ایک خاتون ریشما بی اہلیہ محمد ازم ساکن ساگرا بالاکوٹ میں ہلاک ہوگئی جبکہ اس وقت ایک اور خاتون زخمی ہوئی تھی جو تین دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی اس طرح اس واقعے میں اب تک 2خواتین ہلاک ہوگئیں ہیں ۔ اس ضمن میں پولیس پوسٹ بالاکوٹ کے انچارج شوکت امین خان نے کہا کہ مذکورہ خاتون گزشتہ تین روز سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج تھیں اور آج انتقال کرگئیں ۔ دریں اثناء ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔ اس ضمن میں دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 10جولائی کو پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے نوشہرہ سیکٹر میں شدید گولہ باری کی جس میں پاک فوج نے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں ایک فوجی حولدار ہلاک ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کا فوج نے بھر پور جواب دیکر پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں کو تباہ کیا ہے ۔

Comments are closed.