وادی بھر میں کل سول ڈیفنس موک ڈرل کا اہتمام ہوگا، مختلف علاقوں میں سائرن بجائے جائیں گے :حکام
سرینگر،6مئی
وادی کشمیر میں بدھ کی شام 4 بجے سے سول ڈیفنس اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے اشتراک سے مختلف مقامات پر ایک اہم موک ڈرل (فرضی مشق) کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے ۔کمانڈنٹ جنرل ایس ڈی آر ایف اور سول ڈیفنس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ مشق سول ڈیفنس کی ہنگامی تیاریوں کو م¶ثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے ۔
مشق کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے جائیں گے ، جس سے شہریوں کو آگاہی اور ہنگامی ردعمل کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ترجمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا:‘یہ صرف ایک مشق ہے ، اس لیے عوام کو پریشان یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ اقدام ہماری اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ، اور آپ کے تعاون سے ہی یہ کوشش کامیاب ہو سکتی ہے ۔
’واضح رہے کہ سول ڈیفنس کی یہ مشق موجودہ حالات، خاص طور پر وادی اور سرحدی علاقوں میں حالیہ کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اہم قرار دی جا رہی ہے ۔ اس مشق کا مقصد ایمرجنسی حالات میں فوری ردعمل کے نظام، الرٹ سسٹمز اور عوامی شعور کو م¶ثر بنانا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ سائرن بجنے پر شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اسے ہنگامی صورتحال نہ سمجھیں بلکہ پُرسکون رہتے ہوئے مقامی سول ڈیفنس اہلکاروں کی رہنمائی پر عمل کریں۔یہ مشق وادی میں عوامی، طبی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی، تاکہ ضرورت پڑنے پر سبھی طبقات مربوط انداز میں جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار رہیں۔یو این آئی
Comments are closed.