محمد اشرف بانڈے قصبہ ہند وارہ کے ٹاون صدر نامزد ،پارٹی کارکنوں نے کیا سجاد غنی لون کا شکریہ

ہند وارہ /06مئی

پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے ہند وارہ کی معروف شخصیت اور شریف و نیک دل انسان محمد اشرف بانڈے کو قصبہ ہند وارہ کے ٹاون صدر نا مزد کیا ہے جس پر پارٹی کے ورکروں اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چیرمین سجاد غنی لون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

پارٹی کارکنوں اور ورکران نے چیرمین سجاد غنی لون کے اس فیصلہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ محمد اشرف بانڈے انتہائی نیک دل اور شریف النفس انسان ہونے کے علاوہ ہر دل عزیز ہے اور ان کی اس عہدے پر تعینات سے پارٹی کو مزید چار چاند لگانے میں آسانی ہوگی ۔

تمام کارکنوں اور ورکران نے اس بات کا عزم دوہرایا کہ سجاد غنی لون کی قیادت اور رہنمائی میں پارٹی کو نئی جہت دینے اور اس کو اور انچائیوں پر لے جانے میں کوئی کثر باقی نہیںچھوڑ دی جائے گی جبکہ ساتھ ہی محمد اشرف بانڈے کے ساتھ ملا کر پارٹی کو مزید فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے کام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد اشرف بانڈے نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہود کیلئے کام کیا ہے اور اس کا نتیجہ آج یہ ہے کہ انہیں اس عہدے پر نامزد کیا گیا ۔

Comments are closed.