قربانی کئے بغیر جانور کی رقم صدقہ کرنا جائز نہیں؛یہ قربانی کا بدل نہیں ہوسکتا، امارت شرعیہ کا اہم فتوی
سرینگر/10جولائی: کرناٹک کے امارت شرعیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر آنے والی بقر عید (عیدالاضحیٰ) کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کئے ہیں۔ ریاست کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قربانی شعائر اسلام ہے، قربانی کے تین دنوں (ذی الحجہ 10، 11، 12 ) میں صاحب نصاب پر قربانی واجب ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرناٹک کے امارت شرعیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر آنے والی بقر عید (عیدالاضحیٰ) کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کئے ہیں۔ ریاست کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی جانب سے جاری کئیگئے تحریری ہدایات میں کہا گیا ہیکہ قربانی شعائر اسلام ہے، قربانی کے تین دنوں (ذی الحجہ 10، 11، 12 ) میں صاحب نصاب پر قربانی واجب ہے، ان دنوں میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں۔ قربانی کئے بغیر جانور کی رقم صدقہ کرنا جائز نہیں ہے، یہ قربانی کا بدل نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا تمام احتیاطی تدابیر اور پاکی صفائی کا مکمل لحاظ رکھتے ہوئے قربانی کرنے کا پورا اہتمام کریں۔ البتہ پوری کوشش کے باوجود قربانی نہ کی جاسکے تو قربانی کے تین دنوں کے بعد جانور کی رقم یا جانور بطور صدقہ دے سکتے ہیں۔ تاہم کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کی امارت شرعیہ نے جانوروں کی قربانی کے مشترکہ نظم سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض کے پھیل جانے اور مختلف قسم کی بندشوں کی وجہ سے اس مرتبہ مشترکہ قربانی کا عمومی نظام نہ بنائیں تو بہتر ہوگا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر مساجد میں پنج وقتہ نماز اور جمعہ کی نماز کے سلسلے میں بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہے۔ مکمل احتیاط کے ساتھ مسجدوں میں پنج وقتہ نمازیں ادا کی جائیں، خاص حالات میں کمیٹیاں غورکرکے فیصلہ کرلیں، جمعہ میں صرف عربی خطبہ پر اکتفاء کیا جائے، مسجد میں سماجی فاصلے کی رعایت کے ساتھ جتنے لوگ نماز پڑھ سکتے ہوں پڑھ لیں۔ امارت شرعیہ کرناٹک نے کہا کہ نماز عیدالاضحٰی کے سلسلے میں جلد ہی ہدایات جاری کی جائیں گی۔کرناٹک کے امارت شرعیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرعیدالاضحیٰ کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کئے ہیں۔کرناٹک کے امارت شرعیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرعیدالاضحیٰ کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ امارت شرعیہ، کرناٹک مذہبی امور میں ریاست کے مسلمانوں کی رہبری کا اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔ کورونا کی بیماری کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے دوران امارت شرعیہ کی بنگلورو میں کئی مرتبہ میٹنگز ہوئے اور یہاں سے وقت وقت پر مسلمانوں کیلئے ضروری ہدایات اور رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ اب آنے والی عید قربان کے سلسلے میں بھی امارت شرعیہ کرناٹک نے اہم ہدایات جاری کئے ہیں۔
Comments are closed.