اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، پولیس افسر لقمہ اجل ، کنگن میں تین زخمی

پونچھ میں بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر/10جولائی: سرحدی ضلع پونچھ میں گزشتہ روز ایک بی ایس ایف اہلکار دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔ادھر اونتی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منڈھیر پونچھ کے سرحدی علاقے میں تعینات بی ایس ایف اہلکار شادی رام ساکن غازی پور اُتر پردیش گزشتہ رات اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ دریں اثناء اونتی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جمعہ کے روز ایک پولیس افسر اے ایس آئی نذیر احمد صوفی ساکن منور آباد سڑک کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں تین مزور زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کنگن کے ارہامہ نامی گائو ں میں ایک ٹرالر سڑک پر لڑھک گیا جس کے نتیجے میں تین مزدور مدثر احمد ساکن سدر کوٹ بالا ، امتیاز احمد بانڈی پورہ زخمی ہوئے ہیں جن کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک اور مزدور کنگن ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔

Comments are closed.