شادی سے ایک دن پہلے دلہاپُر سرار طور پرغائب؛اننت ناگ میں شادی کی تقریب کے رنگ میں بھنگ

سرینگر/10جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک شادی کی تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کی خوشیوں کے رنگ میں اُس وقت بھنگ پڑ گئی جب شادی کے ایک دن پہلے دولہااچانک پُراسرار طور پر غائب ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے بمڈورو کوکرناگ اننت ناگ میں شادی کے ایک دن قبل دولہا اچناک غائب ہو ا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ بلال احمد وانی ولد غلام مصطفی وانی کی شادی جس تاریخ کو طے تھی اس سے محض ایک دن پہلے یعنی مہندی رات کو ہی دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں شادی کی تقریب میں آئے ہوئے مہمان ، رشتہ داراور پڑوسیوں کی خوشیاں ماند پڑگئیں ۔ ادھر دولہا غائب ہونے کے واقعے کے حوالے سے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دلہا کے اہلخانہ اس کی سلامتی کے حوالے سے کافی متفکر ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے ۔

Comments are closed.