کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، جمعہ کو وادی کشمیر میںمزید چار مریض جاںبحق

مہلوکین کی تعداد 159پہنچ گئی ، 144اموات کشمیر جبکہ15جموں میں واقع

سرینگر/10جولائی: جموں کشمیر میں بھی وبائی بیماری کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والے سلسلے کے جمعہ کو مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کے بیچ مزید چار مریض جاں بحق ہوئی جس کے نتیجے میں جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 159تک پہنچ گیا ۔ابھی تک جموں کشمیر میں جو159کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں اْن میں144وادی کشمیر جبکہ15جموں میں واقع ہوئی ہیں۔ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جمعہ کو مہلک وبائی بیماری میں مبتلا ہونے والے مزید چار مریضوں کی موت ہوئی جب میں سرینگر کی ایک35سالہ خاتون اور کپوارہ کا75سالہ شہری بھی شامل ہے ۔ جمعہ کی صبح پہلے دو ہلاکتیں جنوبی ضلع اننت ناگ اور سرینگر کے دو کورونا مریض کے بطور ہوئی ۔ حکام کے مطابق ککر ناگ اننت کا ایک80سالہ مریض گذشتہ شب کے دوران جاں بحق ہوگیا جبکہ حبہ کدل سرینگر کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔دونوں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔ اس کے بعد سرینگر خاتون کو 8جولائی کے روز صدر اسپتال سرینگر سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ خاتون آج صبح انتقال کرگئی۔اس دوران ضلع کپوارہ کے ڈادسن نامی علاقے کا ایک شہری جے وہ سی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ وہ 4جولائی سے زیر علاج تھا۔جے وی سی بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ مذکورہ شہری آج بعد دوپہر انتقال کرگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہونے والی دو ہلاکتوں میں ایک کا تعلق اننت ناگ اور دوسرے کا تعلق سرینگر سے تھا۔ابھی تک جموں کشمیر میں جو159کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں اْن میں144وادی کشمیر جبکہ15جموں میں واقع ہوئی ہیں ۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

Comments are closed.