رام مادھو اتوارکو وارد کشمیرہونگے ، پارٹی صدر کا دورہ کشمیر اگلے ہفتے متوقع

مہلوک بھاجپا لیڈر کی تعزیت پرسی کیلئے بانڈی پورہ جائیں گے ، پارٹی لیڈران سے بھی ہوگی ملاقا ت

سرینگر/10جولائی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو اتوار کو کشمیر کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ بانڈی پورہ جاکر وہاں حالیہ میں جنگجوئوںکے حملے میں ہلاک ہو ئے بی جے پی لیڈر کے لواحقین سے تعزیت پرسی کریں گے جبکہ اگلے ہفتے پارٹی کے قومی صدر کا بھی کشمیر دورہ بھی متوقع ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو اتوار کے روز وارد کشمیر ہو رہے ہیں ۔بی جے پی کے ذرائع نے رام مادھو کے دورہ کشمیر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مادھو کے کشمیر دورے کا واحد مقصد یہ ہے کہ وہ حالیہ دنوں جنگجوئوں کے حملے میں ہلاک ہو ئے بی جے پی لیڈر وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کے لواحقین سے تعزیت پرسی کیلئے بانڈی پورہ جائیں گے جبکہ بعد میں رام مادھو سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جنرل سکریٹری اتوار کی صبح کشمیر پہنچیں گے اور کشمیر پہنچتے ہی بانڈی پورہ روانہ ہو گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ مادھو کے دورے کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی کشمیر کا دورہ کریں گے اور بانڈی پورہ میں بی جے پی کے لیڈر وسیم باری کے کنبہ سے تعزیت پرسی کریں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ جے پی نڈا کا دورہ کشمیر اگلے ہفتے متوقع ہے ۔

Comments are closed.