ویڈیو:بی جے پی لیڈر ، والد اور بھائی کی ہلاکت میں عسکری تنظیم لشکر کے دو جنگجو ملوث ،انکی شناخت کر لی گئی

حملہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا، بھاجپا لیڈر کی حفاظت پر معمور تمام محافظوں کو بر خاست کیا گیا / آئی جی پی

سرینگر/9جولائی: بانڈی پورہ میں بی جے پی کے ضلع صدر کی ہلاکت کیلئے لشکر طیبہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ حملے میں ایک مقامی جبکہ دوسرا غیر ملکی جنگجو ملوث ہے اور ان کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ہلاکت میں لشکر کے جنگجو ملوث ہے اور یہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کی حفاظت پر معمور تمام دس پی ایس اوز کو معطل کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو جلد ہی پکڑلیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ میں جنگجوئوں کے حملے میں بی جے پی لیڈر ، اس کے والد اور بھائی کی ہلاکت کے بعد آئی جی پی کمشنر وجے کمار نے جمعرات کو بانڈی پورہ کا دورہ کرکے وہاں حالات کا جائیز ہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے پولیس اور سی آر پی ایف افسران کی موجودگی میں سی سی ٹی وی فوٹیج جو کہ بی جے پی لیڈر کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گی ہے کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ حملے میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو جن میں ایک مقامی جبکہ دوسرا غیر ملکی ہے ملوث ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ان کا پتہ لگانے کیلئے کارورائی شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی ان کو ہلاک کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی جنگجو نے تینوں پر نزدیک سے پستول سے فائر کئے جس کے نتیجے میں تینوں کے سر وں میں گولی لگی اور وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے اور اسپتال لے جاتے ہوئے تینوں کی موت واقع ہوئی ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ یہ حملہ ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے جس میں لشکر طیبہ کے جنگجو ملوث ہیں جن کا پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کے وقت مقتول کی حفاظت کیلئے معمور تمام ذاتی محافظ اپنے کمرے میں چلیں گے تھے جبکہ وسیم بھائی اور والد کے ساتھ اپنے دکان پر تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر معمور تمام پولیس اہلکاروں کو نوکری سے بر خاست کیا گیا ہے ۔ جبکہ ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ ان سے پوچھ جاری ہے ۔ یاد رہے کہ بھاجپا لیڈر وسیم باری اپنے دکان پر اپنے بھائی اور والد کے ساتھ تھے جبکہ ان کے ذاتی محافظ ان کی رہائش گاہ پر موجود تھے ۔

Comments are closed.