وادی کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، مزید چار خواتین جاں بحق
کشمیر میں 139اور جموں میں14ہلاکتوں سے مہلوکین کی تعداد 153تک پہنچ گئی
سرینگر میں 39، بارہمولہ میں 31،کولگام میں 18، شوپیان میں 14،اننت ناگ 12، بڈگام 11اموات
سرینگر/9جولائی: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی وبائی بیماری کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والے سلسلے کے جمعرات کو مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کے بیچ مزید چار خواتین جاں بحق ہوئی جس کے نتیجے میں جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 153تک پہنچ گیا ۔مہلک وبائی بیماری سے اموات میں سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 39جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ میں 31اموات ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔جمعرات کو سرینگر ، پلوامہ ، بارہمولہ اور کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والی مزید چار خواتین کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر153ہوگئی ہے۔جمعرات کی صبح اْس وقت کورونا ہلاکتوں کی تعداد153تک بڑھ گئی جب سرینگر اور بارہمولہ کے دو شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔اطلاعات کے مطابق بارہمولہ پٹن کی خاتون کی عمر80سال جبکہ نٹی پورہ سرینگر کی خاتون کی عمر60سال تھی۔سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق نٹی پورہ کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا اوروہ آج سویرے انتقال کرگئی۔حکام کے مطابق بارہمولہ کی خاتون صدر اسپتال میں انتقال کرگئی۔ اس کے مزید دو ہلاکتیں ضلع پلوامہ اور کولگام میںہوئی ۔ جس سے اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد153تک پہنچ گئی۔حکام کے مطابق جنوبی ضلع کی ایک 65سالہ خاتون سکمز صورہ میں چل بسی۔مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے کی۔انہوں کہا کہ مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور نمونیا میں مبتلاء تھی۔اس کے بعدپلوامہ کی ایک 70سالہ خاتون سی ڈی اسپتال میں چل بسی۔وہ بھی کئی امراض میں مبتلاء تھی اور وہ6جولائی سے زیر علاج تھی۔ جمعرات کے روز مزید چارہلاکتوںکے ساتھ ہی جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 153تک پہنچ گئی ہے ۔جن میں سے کشمیر میں 139جبکہ جموں میں 14ہلاکتیں شامل ہے جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سرینگر ضلع میں 39، اس کے بعد بارہمولہ میں 31،کولگام میں 18، شوپیان میں 14،اننت ناگ 12، بڈگام 11،جموں 8، کپواڑہ 7، پلوامہ 5،بانڈی پورہ 3، ڈوڈہ 2جبکہ گاندربل ، پونچھ ، ادھم پورہ ، راجوری اور کھٹوعہ میں ایک ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔
Comments are closed.