سرینگر/08جولائی: نالہ سندھ میں غرقابی کے بڑھتے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ گاندربل نے سندھ نالہ اور اس کی ملحقہ ندی نالوں میں تیراکی اور نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نالہ سندھ میں حالیہ میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان نہانے کے دوران غرقاب ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گاندربل نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں نالہ سندھ میں تیراکی اور نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکمنامہ کے مطابق نالہ سندھ میں نہاتے ہوئے اور تیراکی کرتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں زیاں ہو ئی جس کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے بطور نالہ سندھ اور اس کے ساتھ لگنے والی ندی نالوں میں تیراکی اور نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی جاتی ہے ۔ حکمنامہ متعلقہ تحصیلداروں ، پولیس افسران اور محکمہ جل شکتی کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے حد اختیار میں آنے والے علاقوں میں مکمل طور پر نظر گزر رکھیں جبکہ اس حکمنامہ پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ نالہ سندھ میں غرقابی کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ حالیہ میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان نالہ میں نہانے کے دوران غرقاب ہوکر لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس سے قبل بھی بہت سارے غر قابی کے واقعات پیش آئے جس میں انسانی جانوں کا زیاںہوا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.