نالہ سندھ میں غرقاب ہوئے دوسرے نوجوان کی نعش بھی بر آمد

نور باغ سرینگر کی فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار ، علاقے میں صف ماتم

سرینگر/08جولائی: وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں اتوار کو نالہ سند ھ میں غرقاب ہوئے سرینگر کے دوسرے نوجوان کی نعش بدھ کو بر آمد کرلی گئی ۔ ادھر نعش کو آبائی علاقے میں پہنچانے کے ساتھ ہی نور باغ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی جبکہ ماحول سوگوار دیکھنے کو ملا ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کچہ پورہ کنگن میں سندھ نالہ میں نہانے کے دوران سرینگر کے دو نوجوان اتوار کے روز غرقآب ہو ئے تھے ۔ دونوں نوجوانوں کو غرقآبی کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی غوطہ خوروں نے لڑکوںکو دریائے سندھ سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے اور سوموار کی صبح ایک نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بدھ کی صبح دوسرے نوجوان کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ گاندربل سے اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ گاندر بل میںدریائے سندھ میںتین روز قبل پالہ پورہ نور باغ کے غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش گاندربل و ائل کے نزدیک برآمدکی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ نالے میں دونوجوانوں کی غرقابی کے بعد ایک کی نعش سوموار کو بر آمد کر لی گھی جبکہ راشد خان نامی دوسرے نوجوان کی لاش کو وائل گاندربل سے برآمد کیا گیا۔اسی دوران جونہی بدھ کو مذکورہ نوجوان کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار ہوئی ۔ قابل امر ہے کہ اتوار کے روز نالہ سندھ میں اس وقت سرینگر کے نور باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانا غر قاب ہو گئے تھے جب وہ گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نالہ سندھ میں نہانے کیلئے گئے تھے ۔

Comments are closed.