کولگام میں طالبہ نے تین اساتذہ پر زیادتی کرنے کا الزام لگایا ؛پولیس نے ایک ٹیچر کودھر دبوچا، تینوں درند صفت استاد تا حکم ثانی معطل
سرینگر/06جولائی: کولگام کے دیوسر علاقے میں اُس وقت ایک شرمناک واقع پیش آیا جب ایک دوشیزہ نے اپنے ٹیچر پر میبنہ زیادتی کرنے کا الزام لگایا ۔ طالبہ نے ٹیچر کے خلاف پولیس سٹیشن میں تحریری شکایت درج کرلی ہے ۔ ادھر معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ تعلیم نے تینوں اساتذہ کو معطل کر دیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں ایک 20سالہ دوشیزہ نے اپنے اُستاد پر الزام لگایا ہے کہ اس نے جسمانی زیادتی کا شکار بنایا ۔ طالبہ نے پولیس میں ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرکے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کھیت میں کسی کام میں مصروف تھی جس دوران اس کا ٹیچر وہاں دیگر دو ساتھیوں سمیت وہاں آیا اور اس کے منہ پر ایک رومال رکھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی جس کے بعد اس نے اس کو جسمانی زیادتی کا نشانہ بناکر وہاں سے رفوچکر ہوا۔مذکورہ دوشیزہ کی جانب سے شکایت درج کرنے کے فورا بعد پولیس نے حرکت میں آکر اس کو اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ادھر معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تینوں اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں زونل ایجوکیشن افسر دمحال ہانجی پورہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تینوں اساتذہ کو تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.