چچھکوٹ سنگم ٹول پوسٹ کے 20کلو میٹر کے حدو ومیں رہائشی افراد سے ٹول وصول نہیں کی جائے گی / بصیر خان

سرینگر/06جولائی: جموں کشمیر انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ چچھکوٹ سنگم ٹول پوسٹ کے 20کلو میٹر کے حدود میں آنے والے رہائشی سے ٹول وصول نہیں کی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ ٹول پوسٹ پر تعینات ملازمین نے گزشتہ کئی دنوں سے آس پاس کے رہائیشوں سے بھی ٹول وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سوموار کو بتایا کہ سنگم چچھکوٹ علاقے میں قائم ٹول پوسٹ پر 20کلو میٹر کے حدود تک آنے والے رہائشی افراد سے کسی بھی قسم کا ٹول نہیں لیا جائے گا ۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے پچھلے کچھ دنوں سے ٹول پوسٹ کے اس پاس رہنے والے لوگوں سے بھی ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کیا تھاجبکہ مقامی نجی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 280 روپے ادا کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ اس سلسلے میں ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے بتایا کہ این ایچ اے اے کے حکام کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ 20 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں سے کوئی ٹول نہ لیں ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مئی میں اس وقت کے اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک نے اعلان کیا تھا کہ وادی کشمیر کو پوری دنیا سے ملانے والی شاہراہ پر 20 لاکھ کلومیٹر کے دائرے کے اندر رہنے والے مقامی افراد کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا ۔

Comments are closed.