لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی جاری ، مسلسل تیسرے روز بھی گولی باری

بھارت کی فائرنگ سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ پاکستانی شہری زخمی ،کئی ڈھانچے تباہ

مسلسل جنگ بندی خلاف ورزیوںپر سنیئر بھارتی سفارتکار پاکستانی دفترخارجہ طلب

سرینگر/06جولائی: ہند پاک الفاظی جنگ کے بیچ سرحدوں پر دونوں افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے اور سومو ار کو مسلسل تیسرے روز بھی آر پار شدید شلنگ اور گولی باری ہوئی ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ احتجاج کیا ۔سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے اتوار کی شام ایک مرتبہ پھرپونچھ اور راجوری سیکٹروں میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر جدید ہتھیار سے فائرنگ کی جس کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا جبکہ کئی ایک شل آبادی والے علاقوں میں بھی آ گر ئے تاہم کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے پاکستانی گولی باری کا بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5شہری شدید زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سنیئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

Comments are closed.