لائن آف کنٹرول پر ہند پاک کے مابین کشیدگی جاری ، آر پار پھر گولی باری اور شلنگ

اُس پار فائرنگ سے ایک شہری زخمی ، کئی ڈھانچوں کو نقصان ، سرحدی آبادی خوف ود ہشت میں مبتلا

سرینگر/05جولائی: ہند پاک الفاظی جنگ کے بیچ سرحدوں پر دونوں افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے اور اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی آر پار شدید شلنگ اور گولی باری ہوئی ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے سنیچروار کی شام اور اتوار کی صبح مسلسل پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر جدید ہتھیار سے فائرنگ کی جس کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا جبکہ کئی ایک شل آبادی والے علاقوں میں بھی آ گر ئے تاہم کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے پاکستانی گولی باری کا بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افرادازجاں اور 114زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.