کولگام جھڑپ میں جاںبحق دو جنگجوئوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے
کووڈ پروٹوکال کے مطابق دونوں کی تجہیز و تکفین بارہمولہ میں انجام دی جائے گی / پولیس
سرینگر/05جولائی: پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے آرہ علاقے میں جھڑپ کے دوران جاں بحق دونوں جنگجوئوں کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں جنگجو ئوں کی تجہیز و تکفین کووڈ پروٹوکال کے مطابق بارہمولہ میں انجام دی جائے گئی ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے آرہ علاقے میں سنیچروار کے روز جھڑپ میں جاں بحق ہوئے دونوں جنگجو ئوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ پولیس ترجمان کی طرف جاری کر دہ بیان کے مطابق کولگام جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکے کے بعد طبی لوازمات کی ادئیگی کے ساتھ ہی دونوں جنگجوئوں کے نمونے کورنا ٹیسٹ کیلئے سی ڈی اسپتال سرینگر روانہ کئے گئے جہا ں سے دونوں کی رپورٹ مثبت آئی ۔ پولیس کے مطابق دونوں مہلوک جنگجوئوں کی نعشیں خصوصی ایمبولنس کے ذریعے مکمل حفاظتی انتظامات کے بیچ بارہمولہ پہنچائی جائے گئی جہاں ان کی تجہیز و تکفین کووڈ 19کے لئے واضح کردہ رہنمائے خطوط کے مطابق ہی عمل میںلائی جائے گی ۔پولیس کے مطابق اس طرح سے کورنا وائرس وبائی بیماری پھیلنے اور لوگوں کو انفیکشن کے موثر خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے، ہلاک ہوئے جنگجو ئوں کی تدفین نامزد مقامات پر کی جاتی ہے۔ ایسے مارے جانے والے عسکریت پسندوں کے حوالے سے میڈیکل قانونی رسموں کی سختی سے پابندی کی جاتی ہے جس میں پوسٹ مارٹم ، ڈی این اے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے آرہ علاقے میں سنیچروار کے روز فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ہو ئی جس دوران دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ جے سی او سمیت فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جھڑپ میں جاں بحق جنگجو ئوں میں سے ایک غیر ملکی علی بھائی اور دوسرا مقامی جنگجو تھا ۔
Comments are closed.