پاکستانی وزیر خارجہ کوروناوائرس سے متاثر،راولپنڈی کے فوجی ہسپتال منتقل ، علاج جاری

سرینگر/05جولائی: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جس کا کووڈ 19ٹسٹ مثبت آیا ہے کو فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کوروناوائرس ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہفتہ کے روز فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ موصوف کاٹسٹ گزشتہ روز پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو سلف کورنٹائن میں رکھا تھا جس کے بعد انہیں آج وہاں سے نکال کر فوجی ہسپتال بھیج دیا گیا ۔ قریشی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اللہ کی مرضی سے میرا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے اور میرے لئے دعاکرنا ۔ انہوں نے لکھا تھا کہ میں بہتر محسوس کررہاہوں اور کوئی کمزوری نہیں دکھتی تاہم گھر سے ہی اپنے کام کرتا رہوں گا۔ قریشی کو ہفتہ کے روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے ۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے ایک اور وزیرامین الحق کا ٹسٹ بھی پازیٹیو اآیا تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کے سپیل اسد قادری بھی کوروناوائرس سے متاثر تھے تاہم وہ صحت یاب ہوئے ۔

Comments are closed.