سرینگر/04جولائی: جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والے سلسلے کے بیچ موت کے ایک دن بعد بارہمولہ کے شہری کا کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے علاوہ سنیچروار کے روز مزید 4مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 127تک پہنچ گیا ۔ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سنیچروار کو وادی کشمیر میں کورنا وائرس نے مزید 5مریضوں کی جان لی ۔ جس کے نتیجے مہلوکین کی تعداد 127تک پہنچ گئی ۔ہفتہ کے روز جاں بحق ہونے والے شہریوں میں ایک کا تعلق اننت ناگ دوسرے کا تعلق گاندربل جبکہ تیسرے کا تعلق ضلع کپوارہ سے تھا۔سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان کے مطابق دیالگام اننت ناگ کا 75سالہ شہری سکمز میں جاں بحق ہوگیا۔اْس کو یکم جون کے روز دوسرے امراض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔آج انتقال کرنے والے آلیسٹینگ گاندربل کے شہری کی عمر65سال تھی جس کو چھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔حکام کے مطابق یہ گاندر بل ضلع میں ہونے والی پہلی کورونا ہلاکت ہے۔ہندوارہ کے65سالہ شہری کی موت سکمز بمنہ میں واقع ہوئی۔سکمز بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شہری کی موت دوران شب ہوئی۔اسی طرح سے موت کے ایک دن بعد بارہمولہ کے شہری کا کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر126ہوگئی ہے۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز صورہ پروفیسر فاروق جان نیبتایا کہ بزرگ شہری کو جمعہ کے روز داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ شام کوانتقال کرگیا۔اْس کی کورونا رپورٹ کا انتظار ہوہا تھا ، جو آج مثبت آگئی۔اْن کی میت کولاش گھر میں رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل اننت ناگ، گاندربل اور ہندوارہ کے تین افراد آج کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ۔ ادھر بعد دوپہر مخدوم صاحب سرینگر سے تعلق رکھنے والی 75سالہ خاتون بھی جاں بحق ہو ئی ۔ وادی کشمیر میںسنیچروار کی روز مزید پانچ ہلاکتوں کے ساتھ ہی کورونا کی وجہ سے جموں کشمیر میں اب تک جو127ہلاکتیں ہوئی ہیں اْن میں113ہلاکتیں وادی کشمیر جبکہ14ہلاکتیں جموں صوبے میں واقع ہوئیں۔وادی میں سب سے زیادہ یعنی29 ہلاکتیں سرینگر ضلع میں رونما ہوئیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.