عبوری ضمانت میں ترمیم : انجینئر رشید کا دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے دہلی ہائی کورٹ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں انہیں ایک ہفتے کی عبوری ضمانت دینے کے اپنے پہلے کے حکم میں ترمیم کرے اور انہیں اپنے بیمار والد کے ساتھ رہنے کی اجازت دے، جنہیں سری نگر سے ایمز دہلی منتقل کیا گیا ہے۔
جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ اور مدھو جین کی بنچ، جس نے بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ کو ان کی عبوری ضمانت کی مدت کیلئے سرینگر تک محدود رکھا تھا، نے اس معاملے کو منگل کو سماعت کے لیے درج کیا اور ان سے مقامی پتہ پیش کرنے کو کہا۔
رشید کے سینئر وکیل نے عرض کیا کہ ان کا دہلی میں ایک فلیٹ ہے، جو انہیں بطور رکن پارلیمنٹ الاٹ کیا گیا ہے۔تاہم عدالت نے مشاہدہ کیا کہ وہ رشید کو ایسی جگہ پر رہنے کی اجازت نہیں دے گی جہاں دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی رہتے ہیں۔
Comments are closed.