پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوانی کے نزدیک دھماکہ ، ایک اہلکار زخمی
تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بر آمد ، بڑے حادثے کو رونما ہونے ٹال دیا گیا / پولیس
سرینگر/05جولائی: جنوبی ضلع پلوامہ میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب گانگو علاقے میں سرکلر روڑ پر سی آر پی ایف کانوانی کے نزدیک ایک پر اسر ار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کو معمولی چوٹ آئی ۔ دھماکے کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے پلوامہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے سرکلر روڑ کے نزدیک اتوار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب سرکلر روڈ کے نزدیک ایک میوہ باغ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سی آڑ پی ایف کی کانونی علاقے سے گزر رہی تھیں۔کم شدت والے دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ اس دھماکے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گا جس کی شناخت جی ڈی پردیپ داس کے بطور ہوئی جس کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے ساتھ ہی فوج کی گشتی پارٹی نے ہوا میں کچھ گولیاں بھی چلائی ۔ دھماکے کے فورا بعد فوج و فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی۔تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی تاہم معلوم ہوا ہے کہ سرکلر روڈ کے نزدیک ایک باغ میں ایک اور آئی ای ڈی نصب کی گئی جس کو بعد میں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کی صبح قریب سات بجکر 30منٹ پر پیکس آٹوموبائل پلوامہ کے قریب باغات میں IED کا دھماکہ ہوا جہاں پولیس وسی آر پی ایف کا معمول کا مشترکہ ناکہ قائم ہوتاہے۔اس واقعے کے دوران ، سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ مستحکم ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں بی ڈی ا سکواڑ پلوامہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسی دوران پلوامہ پولیس کو علاقے میں لگائے گئے ایک اور IED کا پتہ چلا ہے۔ IED کو بی ڈی اسکواڑ پلوامہ نے ناکارہ بنا دیا اور اس طرح سے ایک بڑے سانحہ سے بچئے۔ پولیس پلوامہ نے اس کا اعتراف کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.