اُف یہ گرمی!وادی میں رواں برس کا گرم ترین دن رہا؛شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.7ریکارڈ
سرینگر/02جولائی: واد ی کشمیر میں شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ جمعرات کا دن رواں برس کا گرم ترین دن رہا جس کے چلتے آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کی ہیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حررات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ کئی ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم گذشتہ کئی دنوں سے وادی میں موسم خشک ہے اور دن بھر دھوپ کھلنے سے درجہ حرارت میں متواتر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چالیس دنوں پر مشتمل ”ووہرات“ کے 12 دن گزرنے کے بعد آج درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اس طرح رواں برس میں آج وادی میں گرم ترین دن رہا جس کے چلتے آج سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33.7ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت میں کوئی خاص اضافہ ہونے کاامکان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس کے چھہ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وادی میں موسم سرما کا احساس ختم نہیں ہوا اور ماہ اپریل، مئی اور جون میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں وادی میں درجہ حرارت کم رہا اور لوگوں کو موسم سرماء اور موسم گرماء میں زیادہ فرق دکھائی نہیں دیاتاہم یکم جولائی سے موسم بالکل خشک ہے اور دن بھر دھوپ کھلنے کے نتیجے میں گرمی کا زور بھی دھیرے دھیرے بڑھنے لگا۔ جبکہ تاہم ووہرات میں جس قدر گرمی سے لوگ بے حال ہوجایاکرتے تھے رواں برس فی الحال اس قدر گرمی نہیں دکھی۔ ادھرگرمی کی لہر سے بچنے کیلئے وادی کے مختلف علاقوں میں لوگ یا تو ٹھنڈے مقامات کا رخ کرتے ہیں یا تو ندی نالوں اور دریاؤں میں گرمی کی لہر سے بچنے کیلئے نہاتے نظر آرہے ہیں۔
Comments are closed.