کورنا وائرس کی قہر سامانیاں، کشمیر میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 8ہلاکتیں
جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 115تک پہنچ گئی، لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر
تازہ ہلاکتوں کے ساتھ ہی وادی میں اموات سو سے تجا ویز کر گئی، جموں میں محض 12ہلاکتیں
سرینگر/02جولائی: دنیا بھر میں عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جمعرات کو وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مزید 8افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر مرنے والوں کی تعداد 115تک پہنچ گیا۔ وادی کشمیر میں تازہ ہلاکتوں کے ساتھ ہی اموات کا سو کا ہندسہ بھی پار ہو گیا۔ جبکہ ابھی تک ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ہے۔ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے مثبت کیسوں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہرپائی جا رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جمعرات کو کشمیر میں مہلک وبائی بیماری سے 8 لوگوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے مہلوکین کی تعداد 115تک پہنچ گئی۔جمعرات کی صبح پہلے دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جن میں جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا۔ وہ ہائی بلڈ پریشر،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاء تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔اسی طرح بارہمولہ قصبے کا شہری بھی دسس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔ اس کے بعد ببٹہ مالو سرینگر اور بڈگام کے شہریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ بعد چھٹے شہری کا تعلق بھی ضلع کولگام سے تھا۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ65سالہ شہری کو30جون کے روز داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاء تھا۔وہ آج انتقال کرگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اْس کی موت کے چند گھنٹے بعد مثبت آگیا۔ اس کے بعد دن کی ساتویں ہلاکت سرینگر میں حبہ کدل علاقے کا باشندہ تھا اور اْس کی عمر60سال تھی۔حکام کے مطابق وہ سی ڈی اسپتال میں چل بسا۔جبکہ جمعرات کی بعد دوپہر آٹھویں ہلاکت سرینگر کے سکمز اسپتال میں ریکارڈ کی گئی جہاں شوپیان کا 65سالہ معمر شہری کورنا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا۔ جمعرات کو دن میں ریکارڈ 8ہمریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک 115افراد جاں بحق ہوئے ہیں اْن میں 103افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ12کی موت صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ یعنی26اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ (سی این آئی)
Comments are closed.