وادی میں کوودڈ19اموات میں سے 72فیصدی مرد: ڈاکٹر نثارالحسن

وادی میں مردوں کے بنسبت خواتین میں وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت بہت زیادہ

سرینگر/30جون: عالمی وبائی وائرس سے وادی میں اموات تیزی سے بڑھ رہی ہے جس دوران ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں میں 72فیصدی مرد ہیں جبکہ خواتین میں اموات کی شرح کم ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کووڈ19کے نتیجے میں اموات میں 72فیصدی مرد ہے ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ کہ وائرس خواتین کے بنسبت مردوں کی جان زیادہ لیتا ہے ۔ فلو ماہر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اب تک 88افراد کی جانیں اس وبائی وائرس کے نتیجے میں چلی گئی ہیں جن میں سے 72فیصدی مرد اور 28فیصدی خواتین شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق 30جون تک مرنے والوں میں 71.59فیصدی مرد ہے جبکہ 28.40فیصدی خواتین ہیں یعنی 88میں سے 63مرد ہے جبکہ خواتین 25ہے جو ا س وبائی مرض کی شکار ہوچکی ہے ۔ 70فیصدی مرنے والوں میں سے 60سال سے زائد کے مرد شامل ہیں اور ان میں سے اکثر پہلے ہی سے کسی نہ کسی مہلک مرض میں مبتلاء تھے 18مریض ہائی بلڈر پریشر کے شکار تھے ۔ 10ذیابطیس کے شکار ، 8چھاتی کے امراض کے نازک مریض ، جبکہ 6مریض کینسر کے پیشنٹ تھے ۔ 4مریض گردوں کے عارضے میں مبتلاء تھے اسی طرح سے کئی افراد دل کے عارضے میں مبتلاء تھے اور دو کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان میں سے ایک مہلک جگر کے عارضے میں مبتلاء تھا ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ خواتین میں او وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت مردوں کے نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں مرد بہت زیادہ نشہ کرتے ہیں جبکہ عورتوں کا اس طرف رجحان نہ ہونے کے برابر ہے ۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ وادی میںعمر رسیدہ افراد خاص کر مردوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہئے تاکہ مزید زندگیاں کوروناوائرس کی وجہ سے ضائع نہ ہوجائے ۔

Comments are closed.